Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خشکی بھگائیں ، خشک اور روکھے بالوں سے چھٹکارا پائیں ‎

سرمیں خشکی  بالوں کی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے .  خشک اور روکھے بال  جہاں حسن کو گہنا دیتے ہیں  وہیں  انہیں سلجھانا بھی کسی مشکل مرحلے سے کم نہیں ہوتا .    روکھے بالوں کو  موسچرائز کرنے  اور ان میں نرمی اور چمک واپس لانے کے لیے  اچھی ہیئر پراڈکٹس کا استعمال اور متوازن غذا  کھانا نہایت ضروری ہے .  خشک بالوں کو نمی فراہم کرنے کے لیے  ہفتے  میں کم از کم دو بار  تیل کی مالش ضرور کریں . ایسا شیمپو استعمال کریں  جو بالوں کو خشک ہونے سے بچائے اور چکنائی کی مناسب مقدارفراہم کرے .  ساتھ ہی غذا پر بھرپور توجہ دیں  . مغزیات جیسا کہ  مغز بادام ، مغز اخروٹ  اور مغز کدو وغیرہ کا مناسب مقدار میں استعمال   خشکی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں . اسکے علاوہ  روزانہ رات کو سوتے وقت ایک کپ دودھ میں  ایک چمچ روغن بادام ملا کر پینا شروع کردیں .  تیز مصالحہ جات سے تیار کردہ اشیاء کے استعمال سے گریز کریں.  بالوں کو انکی قدرتی پروٹین فراہم کرنے کے لیے  دہی کی بالائی میں انڈے کی زردی  اچھی طرح مکس کر کے  بالوں پر جڑوں سمیت پیسٹ کریں  اور دو گھنٹے لگا رہنے  کے بعد سر دھولیں . بہت جلد  خشکی میں نمایاں کمی آنا شروع ہو جائے گی .  
 

شیئر: