Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی سال کے بہترین فٹبالرکی دوڑ سے باہر

 
میڈرڈ : سال کا بہترین فٹ بالر کون ہوگا؟ فیفا نے 3 کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے تاہم بارسلونا کلب اور ارجنٹائن کے کپتان اسٹار فٹبالر لیونل میسی12 سال میں پہلی مرتبہ ایوارڈ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔فیفا نے بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کیلئے رئیل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو اور لوکا ماڈرچ جبکہ لیور پول کلب اور مصر کی قومی ٹیم کے کپتان محمد صلاح کے نام شارٹ لسٹ کئے ہیں۔بارسلونا کے میسی فائنل تھری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ایوارڈز کی تقریب 24ستمبر کو لندن میں ہوگی۔

شیئر: