Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3سعودیوں پر عطیات جمع کرنے پر فرد جرم

دمام .... پبلک پراسیکیوشن نے 3سعودی شہریوں پر عطیات جمع کرنے کی فرد جرم عائد کردی۔ ان میں ایک مسجد کا امام ، ایک مشرقی ریجن کی خاتون اور اسکا شوہر شامل ہیں۔ انہوں نے 10لاکھ ریال عطیات کے طور پر جمع کئے تھے۔ شام کے مشہور مبلغ کو رقم بھیج رہے تھے۔ عکاظ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ مالیاتی امور کے حکام کو مشرقی ریجن کی خاتون کے اکاﺅنٹ کے 11 ملین ریا ل سے زیادہ کی رقم پر شبہ ہوگیا تھا۔ بینک کی اسپیشل ٹیم پر شبہ ظاہر کیا گیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ خاتون مذکورکوآپریٹو ایجنسیوں او رافراد کو رقوم منتقل کرتی رہی۔ خاص طور پر مملکت میں مقیم ایک شامی مبلغ کو رقم بھیجتی رہتی تھی۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ ایک خاتون اور اسکے شوہر نے اسے بھاری رقم فراہم کی ہے۔
 
 
 

شیئر: