Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جدہ واک ٹو‘ انیشیٹیو کا آغاز 25 دسمبر سے

اس کا مقصد معیار زندگی کو بلند کرنا اور صحت مندانہ طرز عمل کو اپنانا ہے (فوٹو اخبار24)
جدہ کمشنری کے موسم سرما ایڈیشن کے تحت ’جدہ واک ٹو‘ انیشیٹیو کا اغاز 25 دسمبر سے کیا جارہا ہے جو چار ہفتے جاری رہے گا۔
اخبار 24 کے مطابق ریجنل مونسپلٹی کا کہنا ہے’ جدہ واک ٹو اقدام وزارت صحت اور وزارت سپورٹس کے تعاون سے کیا جائے گا جس ہر عمل درآمد ’واکنگ چیلنج‘ ایپ کے اشتراک سے  ہوگا۔‘
واکنگ چیلنج ایپ کے تحت شروع ہونے والا اقدام ’جدہ واک 2 ‘ہفتے کے تین دن جمعرات، جمعہ اور سنیچر کو شہر کے مختلف واکنگ ٹریکس پر ہوگا جس کا مقصد معیار زندگی کو بلند کرنا اور صحت مندانہ طرز عمل کو اپنانا ہے۔
میونسپلٹی نے واکنگ انیشیٹیو میں دلچسپی رکھنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایپ ’تحدی المشی‘ (واکنگ چیلنچ ) پروگرام میں خود کو رجسٹر کرائیں۔
یاد رہے کہ جدہ شہر کو 2025  کے معیارِ زندگی انڈیکس میں دنیا کے بہترین شہروں میں 74 واں جبکہ عرب ممالک میں دوسرا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

 جدہ، سعودی عرب کا سب سے ہائی رینکنگ شہر جبکہ عمانی دارالحکومت مسقط کے بعد عرب دنیا کا دوسرا بہترین شہر ہے۔
اس کامیابی کی بڑی وجہ سیفٹی، ہیلتھ کیئر، انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ، جدید عوامی سہولتوں کی فراہمی ہے جو رہائشیوں اور وزیٹرز دونوں کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔

 

شیئر: