Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوسیڈ، سعودی عرب میں بننے والی الیکڑک کاریں دنیا بھر میں ایکسپورٹ کرے گی

کمپنی گاڑیوں کی سمبلنگ سے مکمل تیاری تک کے منصوبے پر گامزن ہے (فوٹو: عرب نیوز)
لوسیڈ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر برائے مشرق وسطی فیصل سلطان کا کہنا ہے’ سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کی سمبلنگ سے مکمل تیاری تک کے منصوبے پر گامزن ہیں۔‘
اخبار 24 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’ کمپنی نے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں اپنے مکمل پلانٹ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جہاں ابتدائی طور پر الیکڑک گاڑیوں کو اسمبل کیا جائے گا۔‘
 مشرق وسطی میں الیکٹرک گاڑیوں کے پہلے سمبلنگ یونٹ کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا ’کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں جو پلانٹ تعمیر کیا جارہا ہے اس میں7 سے 8 یونٹس بن چکے ہیں۔‘
’ سمبلنگ پلانٹس سے کار سازی کے مرحلے میں جلد ہی داخل ہو جائیں گے جس کے ساتھ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی مکمل تیاری مملکت میں ہی ہو گی۔‘
الیکٹرک گاڑیوں کے ایکسپورٹ کے حوالے سے انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کمپنی کا پروگرام ہے کہ ’مملکت میں بنائی جانے والی گاڑیاں محض جی سی سی ممالک میں ہی نہیں  بلکہ دنیا بھر میں ایکسپورٹ کی جائیں۔‘
ان کہنا تھا کہ’ لوسیڈ کمپنی کی گاڑیوں نے انتہائی مختصر وقت میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے سال کی لگژری گاڑی کا عالمی ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔‘
سی ای او نے واضح کیا کہ’ اس وقت لوسیڈ گاڑیاں مملکت اور امارات میں موجود ہیں۔ جلد جی سی سی کے دیگر ممالک میں بھی پہنچ جائیں گی۔
یاد رہے لوسیڈ کا پلانٹ جدہ کے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ستمبر 2023 میں قائم کیا گیا تھا جو کہ تقریباً آپریشنل ہو چکا ہے، تاہم اب بھی فیکٹری کو ہر لحاظ سے مکمل شکل دینے کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔
لوسیڈ کمپنی ’میڈ ان سعودی‘ پروگرام کا بھی حصہ ہے جو  دنیا کی پہلی کمپنی ہے جو اس پروگرام میں شامل ہوئی، جس سے اس کو اپنی مصنوعات پر ’سعودی میڈ‘ کا لوگو استعمال کرنے کی اجازت ملی ہے جو معیار اور فخر کی علامت ہے۔

 

شیئر: