Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور فرانسیسی صدور کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات پر تبادلہ خیال

مخلتف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور فرانسیسی صدر ایمانویل میخکواں نے دونوں اقوام  کے درمیان تاریخی اور سٹریٹیجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وام کے مطابق ابوظبی کے زاید نیشنل میوزیم میں اتوار کو ہونے والی ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت، قابل تجدید توانائی، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور پائیداری کے شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
شیخ محمد بن زاید اور ایمانویل میخکواں نے دونوں ملکوں اورعوام کے لیے جاری ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فرانسیسی صدر نے ابوظبی کے زاید نیشنل میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ (فوٹو: وام)

ملاقات میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان، اماراتی وزرا، اور اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میخکواں کے ہمراہ وفد میں بھی کئی وزرا اور سینیئر حکام موجود تھے۔
علاوہ ازیں فرانسیسی صدر نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کے ہمراہ ابوظبی کے زاید نیشنل میوزیم کا دورہ کیا۔
فرانسیسی صدر کو میوزیم کے حصوں، اس کی نمائشوں اور خصوصا امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان گیلری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 

شیئر: