Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈی آئی خان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 9 عسکریت پسند ہلاک کر دیے: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’ان کارروائیوں کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔‘ (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’دو الگ آپریشنز نے میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے نو ارکان کو ہلاک کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق ’ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔‘
’فورسز نے دوسری کارروائی بنوں میں کی جہاں مزید پانچ خوارج ہلاک ہوئے۔‘
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’ان کارروائیوں کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔‘
’ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں وژن ’عزمِ استحکام‘ (جو نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ ہے) کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی بھرپور اور مسلسل مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے انڈین سرپرستی میں کام کرنے والے ’خوارج‘ کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ غیرملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے تک یہ کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔‘

شیئر: