Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اساتذہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ٹیچرز ڈے پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی۔۔۔۔صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ٹیچرزڈے کے موقع پر ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے  ملک کے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی، تعلیم اور امن و امان کی دنیا میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم رہا۔ وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو نے ٹیچرز ڈے پر اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی ٹیچر وہ ہے جو غوروفکر کی ترغیب دے۔’’گو‘‘کا مطلب اندھیرا اور ’’رو‘‘کا مطلب تیز۔ جو شخص علم کے ذریعے اندھیرے سے اجالے کی طرف لاتا ہے حقیقت میں وہی استاد ہے۔سچا ٹیچر وہ ہے جو اپنا محاسبہ کرنے پر اکسائے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رادھا کرشنن نے کہا تھا کہ یہ میرے لئے باعث فخر ہوگا کہ میری سالگرہ منانے کی بجائے 5ستمبر کو یوم اساتذہ منایا جائے۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ نے بھی ٹیچرز ڈے پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ،اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے بھی ملک کے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رادھا کرشنن ہندوستانی ثقافت کے امین تھے۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ٹیچرز ڈے پر تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا ہر سطح پر احترام کرنا چاہئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے اساتذہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ نسل نو میں بھائی چارے اور وطن پرستی کے جذبات پیدا کریں۔
مزید پڑھیں:- - - - -اتر پردیش میں 97ہزار ٹیچرز جلد تعینات کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ یوگی

شیئر: