Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ کابینہ نے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی قرارداد منظور کرلی

    حیدرآباد - - - -تلنگانہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی قرارداد کابینہ میں منظورکرلی گئی۔ریاستی اسمبلی کی تحلیل اور ریاست میں جلد انتخابات کے سلسلہ میں گزشتہ کئی دنوں سے اطلاعات گشت کر رہی تھیں۔اس خصوص میں کل ریاستی کابینہ کااجلاس وزیراعلیٰ  کے چندرشیکھرراؤ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ لیاگیا۔یہ اجلاس تقریباًساڑھے 4بجے ختم ہوا۔اس قرارداد پر وزیراعلیٰ  نے دستخط کئے۔اس اجلاس کے فوری بعد وزیراعلیٰ خصوصی بس کے ذریعہ ریاستی وزرا کے ساتھ گورنر نرسمہن سے ملاقات کرنے کیلئے راج بھون روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کی کابینہ میں منظورہ قرارداد کی نقل گورنر کے حوالے کی ۔انہوں نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کی وجوہ کے ساتھ ساتھ دیگر تمام صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل سے ان کو واقف کروایا۔گورنر سے ملاقات کے فوری بعد وزیراعلیٰ  اسمبلی کے روبر و واقع گن پارک پہنچے جہاں انہوں نے تلنگانہ تحریک کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یادگار پر پھول نچھاور کئے۔اس طرح اب ریاست میں جلد انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ریاستی اسمبلی کے انتخابات لوک سبھا کے انتخابات کے ساتھ ہونے والے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہند،امریکہ کے مابین امیگریشن سمیت مختلف امور پرمذاکرات

 

شیئر: