Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موب لنچنگ پر سوشل میڈیاکے اہلکارذمہ دار ہونگے؟

نئی دہلی۔۔۔۔ملک میں پْرہجوم تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سوشل میڈیا کمپنیوں جیسے فیس بک ، واٹس ایپ کے اہلکاروںکو جواب دہی کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔ ملک بھر میںموب لنچنگ کے واقعات کو روکنے کیلئے حکومت سخت قانون سازی کی تیاری کررہی ہے۔ وزرا گروپ کمیٹی کی پہلی میٹنگ وزارت داخلہ میں ہوئی۔گروپ کو سیکریٹری سطح کی کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ اس میٹنگ میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، وزیر خارجہ سشما سوراج ، وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری ، آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد اور داخلہ سیکریٹری سمیت کئی اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔موب لنچنگ پر وزرا گروپ کی کمیٹی کے سربراہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی نے بھیڑ کو من مانی کرنے سے  روکنے کیلئے علیحدہ قانون اور اگر موب لنچنگ کی افواہ سوشل میڈیا سے پھیلائی گئی تو اس کے مالکان کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرانے کی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے موب لنچنگ سے متاثرین کو مرکزی حکومت کی جانب سے امداددینے اور ملزمان پر غیر ضمانتی دفعات نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -حادثے کے بعد خاتون کی لاش کو رات بھر گاڑیاں روندتی رہیں

شیئر: