Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اسپتالوں کوجدید خطوط پر استوار کیا گیا،نائیڈو

     حیدرآباد --  - -آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ ریاست کی نگہداشت صحت خدمات پر نکتہ چینی کرنے والے بی جے پی ارکان ،مرکز سے فنڈز لانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔موجودہ حکومت نے اس شعبہ میں کئی اصلاحات کئے ڈاکٹرز اور جدید طبی آلات اور عملے سے آراستہ کرکے جدید خطوط پر استوار کیا۔ ریاست کے غریب عوام کیلئے اسپتال میں سہولتیں مہیا کی گئی  ۔انہوں نے آج سے شروع اے پی اسمبلی کے مانسون سیشن میں پوچھے گئےسوال کا جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ سابقہ حکومت نے سرکاری اسپتالوںپر کوئی دھیان نہیں دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلے جہا ں اسپتال میں ڈاکٹرز ہوتے تو طبی آلات نہیں ہوتے تھے بعض اسپتالوں میں  دونوں ہوتے تھے وہاں طبی آلات مہیا نہیں ہوتے ۔موجودہ حکومت نےاسپتالوں کے معیار کو بلند کیا تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -شہنشاہ جذبات کی حالت خراب، لیلاوتی اسپتال میں داخل

شیئر: