Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کراچی کا دورہ کریںگے

کراچی ... گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس کا پارک عوام کی سیرو تفریح کیلئے کھول دیا ۔ شہری شناختی کارڈ جمع کراکے پارک کے اندر جاسکیں گے ۔ پارک صبح 6سے 10بجے اور شام 4 سے 6بجے تک کھلا رہے گا ۔ جمعہ کو طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے پارک میں سیرو تفریح کی ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے دوسری جماعتوں سے بھی بات ہوئی ہے ۔اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کی ترقی کیلئے مل کر چلیں گے۔وزیر اعظم عمران خان جلد کراچی کا دورہ کریں گے ۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے ایک اور ٹاسک فورس بنا دی

شیئر: