Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ملازمین کےلئے بیماری کی چھٹی کا روایتی طریقہ ختم ، ڈیجیٹل سسٹم جاری

ریاض ..... نئے ہجری برس کے آغاز سے سرکاری اداروں کے ملازمین بیماری کی چھٹی کے لئے روایتی درخواست جمع نہیں کرائیں گے ۔ وزارت صحت اور سول سروس کے اشتراک سے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے بیماری کی مصدقہ درخواست ادارے کے سسٹم سے مربوط کی جائے گی ۔سبق نیوز نے وزارت سول سروس کے ترجمان سلطان الظاہر نے کہا کہ حکومتی اداروںکے ملازمین کے لئے بیماری کی چھٹی کی درخواست ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے جمع کرانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کا نفاذ یکم محرم سے کیاجائے گا ۔ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے بیماری کی چھٹی کےلئے وزارت صحت کے اشتراک سے ایسا پروگرام اپ لوڈ کیاجائے گا جو سرکاری اداروں کے شعبہ HR سے براہ راست منسلک ہو گا ۔ وزارت صحت کے تحت تمام طبی اداروں کے مرکزی کمپیوٹر کو سسٹم سے منسلک کیاجائے گاجس کے ذریعے بیماری کےلئے چھٹی کی مدت کا تعین کرکے چھٹی کی منظوری دی جائے گی ۔ وزارت سول سروسسز کے ترجمان نے مزید کہا کہ نئے سسٹم کے اجراءسے روایتی طریقہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا جس میں چھٹی کے لئے ڈاکٹر کی جانب سے کاغذی سند جاری کی جاتی تھی ۔ سرکاری اداروں کے ملازمین کے لئے بیماری کی چھٹی کےلئے وزارت صحت کا مذکورہ سسٹم کا واحد اور قابل عمل سسٹم ہوگا جس کے بغیر بیماری کی چھٹی منظور نہیں ہو گی ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سسٹم کے بارے میں چند روز میں تفصیلات جاری کر دی جائیں گی ۔ 
 

شیئر: