Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کی ڈبل ڈیکر بسوں پر پشاور زلمی کے لوگو

 
لندن:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی برطانیہ میں بھی مقبول ہوگئی ہے۔ لندن کی سڑکوں پر دوڑتی مشہور ڈبل ڈیکر بس سروس پر پشاور زلمی کے لوگو کی برانڈنگ کی گئی ہے۔ برطانیہ میں موجود پشاور زلمی کے مداح اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق مزید گہرا کرنے اور پاکستان کرکٹ سے جوڑنے کے لئے پشاور زلمی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن اپنے فینز کی بدولت پاکستان سپر لیگ اور کرکٹ کے میدانوں میں ترقی کی نئی منزلیں طے کررہی ہے۔ لندن کی مشہور بسوں پر پشاور زلمی کی برانڈنگ، زلمی لوگو کی لندن کی بسوں پر برانڈنگ پاکستان اور افواج پاکستان کو خراج تحسین ہے۔ اس سے پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کو نئی پہچان ملے گی۔ دوسری جانب لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے یہ سب دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے، پاکستان کے معروف اسپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے بھی لندن میں موجودگی کے دوران ان بسوں کی تصاویر لیں اور ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔

شیئر: