Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساف کپ : پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 
ڈھاکا: ساوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف)چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھوٹان کو0-3سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بھوٹان کی ٹیم نے ابتداء میں تھوڑی مزاحمت دکھائی۔ کھیل کے 20 ویں منٹ میں پاکستانی کپتان صدام حسین نے عمدہ پاس پر گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی۔ 9 منٹ بعد اسٹرائیکرمحمد علی نے بھوٹان کے دفاع کو توڑتے ہوئے حسن بشیر کو پاس دیا اور ا سکور 0-2کردیا۔ دوسرے ہاف میں بھوٹان نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے مزید کئی حملے ناکام بنائے۔انجری ٹائم میں محمد علی نے فہیم احمد کو ایک بہترین پاس دیا جس پر گول داغنے میں انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ پاکستان نے 0-3سے فتح حاصل کر کے گول اوسط بھی بہتر کر لی اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: