Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای بے والوں نے اصلی اور نقلی گھڑیوں میں لیبل کا فرق ڈالدیا

لندن ....  آن لائن مارکیٹنگ کی مشہور کمپنی ای بے  والوں نے اصلی اور نقلی گھڑیوں وغیرہ میں فرق واضح کرنے کیلئے ایک نئے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جسکا مقصد یہ ہے کہ خریدار سیکنڈ ہینڈ لگژری گھڑیوں کو پہچان سکے اور یہ جان سکے کہ یہ بالکل اصلی ہیں۔ ایسا ہونے کی صورت میں خریدار کسی بھی نقص یا َخرابی کی صورت میں گھڑی کی خریداری پر خرچ کردہ رقم کیلئے  سو فیصد مستحق سمجھا جاسکتا ہے۔ واضح ہو کہ ای بے والے آن لائن پر نیلامی بھی کرتے ہیں اور بالخصوص گھڑیوں کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اب تک 7ہزار قیمتی گھڑیوں کی تصدیق کرچکے ہیں۔ کمپنی کا کہناہے کہ اس نے گزشتہ سال سے  ای بے کا جو تصدیقی  پروگرام شروع کیا تھا نیا پروگرام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ کمپنی سردست یہ خدمات امریکہ، برطانیہ اور کئی دیگر ممالک میں فراہم کررہی ہے۔  ای بے کے سینیئر ڈائریکٹر جیمز ہینڈی کا کہناہے  کہ  اس سے قیمتی گھڑیوں کے خریداروں میں اعتماد پیدا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -امریکی فضائیہ کا انتہائی بڑا ڈرون بحیرہ اٹلانٹک سے نکال لیا گیا

شیئر: