Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ کے حراج میں نشہ آور پاﺅڈر بیچنے والا سوڈانی گرفتار

مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے حراج الخضراءمیں مویشی فروشی کے پیشے پر کام کرنے والے سوڈانی شہری کو نشہ کا دھندہ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ سوڈانی مختلف عمر کے لوگوں کو نشے کا پاﺅڈر فروخت کر رہا تھا۔ حراج الخضراءالمعیصم میں واقع ہے۔ گشتی فورس کے دستے نے حراج میں سوڈانی کے اطراف گاڑیوں اور افراد کا ایک مجمع دیکھا۔ شک گزرنے پر اہلکار قریب پہنچے۔ انہوں نے دیکھا کہ سوڈانی اپنے پاس آنے والوں سے پیسے لیتا ہے اور انہیں ایک پڑیا خفیہ طریقے سے پکڑا دیتا ہے۔ تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ وہ نشے کا پاﺅڈر فروخت کر رہا تھا۔ اسے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے نشہ آور پاﺅڈر برآمد کر لیا گیا اور قانونی کارروائی کیلئے الشمیشی ترحیل کے حوالے کر دیا گیا۔ 
 

شیئر: