Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں نیا اسپورٹس چینل بڑا اقدام ہے

 
اسلام آباد:اسکواش کے سابق عالمی چیمپیئن جان شیرخان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ کے سابق کپتان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کھیلوں کے علاوہ دوسرے شعبوں میں ترقی کرے گا۔ انہوں نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ عمران خان اور وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان کی تمام ا سپورٹس اور بالخصوص پاکستان اسکواش کی بحالی اور دنیا ئے کھیل میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے اور ساتھ ہی حکومتی سطح پر پاکستان اسکواش فیڈریشن اور پاکستان ائیر فورس کے ساتھ مل کر اسکواش کو جو مسائل درپیش ہیں انکا ازالہ کرینگے۔ 4مرتبہ سُپر سیریز کے ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے  عمران خان کی منتخب ٹیم کی جانب سے پاکستان ٹیلی ویژن کے نئے اسپورٹس چینل کے اجراءپر انکے کردار کو بھی خوب سراہا جس پر کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیلوں کو بھی اجاگرکیا جائے گا جو کہ بڑا اقدام ہے۔ اس اقدام سے کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوںکو بھی ترجیح ملے گی ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: