Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد آفریدی اور صادق محمد کے درمیان لفظی جنگ

 
  کراچی:شاہد آفریدی اور صادق محمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔کراچی میں ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے صادق محمد کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انھوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ اوپنر کی عزت اپنی جگہ لیکن انھیں بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا منیجر بنانا درست فیصلہ نہیں۔ اس وقت انہیں اس عہدے کی نہیں بلکہ دعاوں کی ضرورت ہے۔ان کو اب آرام کرنا چاہئے جبکہ پاکستان جونیئرٹیم کا منیجر کم عمر ہونا چاہئے۔بہتر ہوتا کہ یونس خان یا مصباح الحق کو بھیج دیتے۔ صادق محمد کو بورڈ میں کوئی ذمہ داری دینی چاہئے۔اس بیان پر صادق محمد نے شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ سابق کپتان نے ذاتی عناد کی وجہ سے میرے خلاف بیان دیا۔ ماضی میں دورئہ انگلینڈ سے قبل خراب انداز میں بیٹنگ پر میں نے انھیں ڈانٹا اور تکنیک بہتر کرنے کاکہا تھا۔ آل راونڈر نے یہ بات دل میں رکھ لی اور اب موقع ملنے پر میرے خلاف بیان دے کر اپنی بھڑاس نکال لی۔انھوں نے کہاکہ مجھے پاکستان انڈر19ٹیم کا کوچ نہیں منیجر بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صادق محمد کی عمر 73 سال ہے، اسی لئے انھیں منیجر بنانے پر تنقید سامنے آئی۔

شیئر: