Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد آفریدی کراچی میں پانی کی قلت پر پریشان

 
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی نے پورے ملک بالخصوص کراچی میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت اور شہر قائد کے دیگر مسائل پرآواز بلند کی ہے۔ انہوں نے اس مسئلے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لب کشائی کی ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی اقتصادی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے۔سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر پانی کا یہ دیرینہ مسئلہ کب حل ہوگا؟ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام بھی خاموشی سے تماشہ دیکھتے آرہے ہیں اور کسی کو اپنے مسائل حل کرانے کی کوئی پروا نہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ لیڈر بھی ان مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

شیئر: