Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی عدالتوں کے فروغ کیلئے 6نکاتی منصوبہ

جدہ...وزارت انصا ف نے واضح کیا ہے کہ ایگزیکٹیو کورٹ کے نظام کو مضبوط بنانے اور تجارتی عدالتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 6نکاتی منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ سعودی وژن 2030سے اسکا تصور اخذ کیا گیا ہے۔ وزارت انصاف کا کہناہے کہ تجارتی عدالتوں کو جدید خطوط پر استوارکرنا ،ڈیجیٹل تبدیلی پروگرام زیادہ بہتر انداز میں نافذ کرنا اور ایگزیکٹیو کورٹس کو مضبوط بنانا سعودی وژن 2030کا اہم ہدف ہیں۔ وزارت نے حال ہی میں وکالت ناموں کے اجراءکیلئے 12خواتین کو و ثیقہ نویسی کے اجراءکی اجازت دی ہے۔
 
 

شیئر: