Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: مجیب صدیقی کی جانب سےضیوف الرحمن کا استقبال

جدہ:۔۔۔۔۔جدہ میں مقیم ہندوستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت مجیب صدیقی نے امریکہ ، کینیڈا اور ہندوستان سے آنیوالے ضیوف الرحمان کا اپنی رہائش پر استقبال کیا ۔ اس موقع پر حجاج نے ادائیگی ٔ حج پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سعودی عرب نے حجاج کے لئے جو انتظامات کئے ہیں، وہ نہ صرف غیر معمولی ہیں بلکہ قابل تحسین اور صد آفرین ہیں ۔ مکہ مکرمہ ، منیٰ ، عرفات اور مزدلفہ  میں حاجیوں کے قیام کے لئے انتہائی معیاری اور سہولت بخش انتظامات کئے گئے تھے ۔ مختلف ممالک سے آنے والے حجاج کرام میں خواجہ مسیح ، عبدالرحمن، خسرو جلیل ، مجیب صدیقی ، اکمل صدیقی ، سید معراج ، سید عاصم ، سہیل بیگ اور حبیب الرحمان صدیقی نے بہترین حج انتظامات اور مثالی خدمات پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دلی مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -دبئی: بزم اردو کا 5واں عالمی مشاعرہ اور محفل اردو

شیئر: