Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن کمپنی علی بابا کے چیئرمین جیک ما نے عہدہ چھوڑ دیا

دنیا کی معروف ترین آن لائن چینی کمپنی علی بابا کے ایگزیکٹو چیئرمین جیک ما نے اپنا عہدہ کو چھوڑ دیا ہے۔ انکی جانب سے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر دنیا بھر کے کاروباری اداروں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ جیک ما نے 1999 میں دیگر اٹھارہ افراد کے ساتھ مل کر آن لائن کامرس ویب سائٹ علی بابا کی بنیاد رکھی تھی جس کا مقصد چینی مصنوعات کو دنیا بھر کے ممالک میں آسانی سے پہنچانا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ علی بابا کا شمار دنیا کی بڑی آن لائن کمپنیوں میں ہونے لگا۔ محتاط اندازے کے مطابق اس وقت علی بابا کے کل ملازمین کی تعداد 66 ہزار ہے اور اس کے اثاثے 420 کھرب روپے سے زائد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جیک ما علی بابا میں کام کرنے کے بجائے تعلیم اور انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے سے ریٹائرمنٹ لینے کے باوجود کے وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہوں گے اور کمپنی کے شریک بانی بھی رہیں گے۔
 

شیئر: