Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں نئی سبزی منڈی افتتاح کے دن ہی فیل ہوگئی

منگل 11ستمبر2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭گورنر مدینہ منورہ اور انکے نائب نے حجاج کے استقبالیہ اور الوداعیہ مرکزکے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی
٭ وزارت تعلیم نے اسکولوں میں کینٹین کا پرانا نظام بحال کردیا، ٹھیکیدار کمپنی کی طرف سے معذرت پر وزارت کا ردعمل
٭ سماجی آداب کے منافی وڈیو کلپ تیار کرنے ، جاری کرنے اور تبادلے پر 5برس قید کی سزا ہوگی، پبلک پراسیکیوشن
٭ جدہ میں نئی سبزی منڈی افتتاح کے دن ہی فیل ہوگئی
٭ المعیصم کے مذبح میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل
٭ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے سابک میں اپنے حصص آرامکو کے ہاتھوں فروخت کردیئے
٭ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی نے 83 ڈاکٹروں کو صحت خدمات کے حوالے کردیا
٭ بشار الاسد نے ادلب پر کیمیکل ہتھیاروں سے حملے کے احکام جاری کردیئے، وال اسٹریٹ جرنل
٭ سعودی عرب مختلف شعبوں میں معیاری پیشرفت حاصل کررہا ہے، خالد الفیصل
٭ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے 41خواتین کلیدی عہدوں پرفائز کردیں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: