Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکی ترقی میں کھیل انتہائی ضروری ہیں، فہمیدہ مرزا

 
  اسلام آباد:بین الصوبائی رابطوں اورکھیل کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبہ میں بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب ضرور ہوگا۔ کھیلوں کے فروغ کےلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ میرٹ پر سختی سے عمل کے ساتھ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے اور نظام کی کمزوریوں کو دور کریں گے ۔ وہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسین کی بریفنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکوں کی ترقی کیلئے کھیلوں کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم سے کم ترقی یافتہ ممالک اس شعبہ میں آگے نکل چکے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کےلئے نظام کو درست کرکے اپنے ٹارگٹ سیٹ کریں گے تاکہ ملک میں صحیح معنوں میں کھیلوں کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مراعات و انعامات بھی دیں گے اور جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہیں انکے خلاف کارروائی ہو گی ۔ انہوں نے پرائیویٹ شعبہ پر بھی زور دیا کہ کھیلوں کے فروغ کےلئے آگے آئیں اور اپنا کرادار ادا کریں ۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: