Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکمنگلور: بیوی کو قتل کرکے سرلیکر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

بنگلورو۔۔۔کرناٹک کے چکمنگلور میں دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا ۔ یہاں ایک شخص حیوانیت کا ثبوت دیتے ہوئے  اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے بعدسرلیکرتھانے پہنچا اور پولیس کے سامنے اقبال جرم کرلیا۔اسے دیکھ کرلوگ سکتے میں آگئے۔ملزم ستیش کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے تعلقات کسی غیر مرد کے ساتھ ہوگئے ہیں جس پر اپنی بے عزتی محسوس کرتے ہوئے قتل کردیا۔اس واقعہ کی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بیوی کا کٹا ہوا سر ہاتھ میں اٹھائے ہوئے جاتا نظر آرہا ہے۔وحشی شوہرنے بیوی کو قتل کرنے کے بعد مسکراتے ہوئے پولیس کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی شرمندگی اور افسوس نہیں ۔پولیس اسے دیکھ کر حیران رہ گئی اور فوراً گرفتار کرلیا ۔پوچھ گچھ کے دوران ستیش نے بتایا کہ اسے  صرف اس بات کاافسوس ہے کہ وہ اپنی بیوی کے دوست کو قتل نہیں کرسکا۔
مزید پڑھیں:- - - -پٹرول،ڈیزل کے نرخ میں مزید 14پیسے اضافہ

شیئر: