Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ہائیکنگ ٹریلز کی تیاری، ہائیکرز کی سیفٹی بڑھانے کے لیے کوششیں

مختلف علاقوں میں 120 سے زیادہ ہائیکنگ ٹریلز کی تیاری کی جا رہی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
مملکت کے مختلف علاقوں میں ہائیکنگ ٹریل تیار کرنے، راستوں کے معیار کو بہتر بنانے، ممکنہ خطرات کی نشاندہی، سیفٹی بڑھانے اور ہائیکنگ کی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا کام جاری ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ہائیکنگ اینڈ کلائمنگ فیڈریشن میں ہائیکنگ امور کے ڈائریکٹر کیپٹن فارس حجار نے بتایا کہ فیلڈ ورک میں مملکت کے مختلف علاقوں میں 120 سے زیادہ ہائیکنگ ٹریلز کی تیاری، میپ اور جانچ کا کام مکمل کیا گیا ہے۔
ہائیکنگ ٹریلز کی تیاری کا آغاز سائٹ کے معائنے، اس علاقے کے جغرافیائی مطالعے سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے بعد مناسب راستے کا انتخاب، دشواری کی سطح کا تعین، ممکنہ خطرات اور داخلی و خارجی راستوں کی نشاندہی کی جاتی ہے۔
کیپٹن فارس حجاز نے اس بات پر زور دیا کہ ہائیکنگ کرنے والے افراد کی سلامتی کو مقدم رکھا جاتا ہے، اس لیے راستے کا تفصیلی مطالعہ اور خطرات کا جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مملکت میں پہاڑوں، وادیوں اور صحراؤں سمیت جغرافیائی خد و خال کے تنوع کے باعث ہر ہائیکنگ ٹریک کا جائزہ اس کی جدا خصوصیات کے مطابق لینا ضروری ہے۔
اس مقصد کے لیے راستوں کی میدانی سطح پر مسلسل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ ان تبدیلیوں کا بروقت پتا چل سکے جو ہائیکرز کی سلامتی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ہائیکنگ ٹریکس کی جانچ کے دوران اس امر کی بھی تصدیق کی جاتی ہے کہ راستے کی دشواری کے لیے مقرر کردہ درجہ بندی اس کی حقیقی نوعیت سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں۔
اس سے ہائیکنگ کرنے والوں کو اپنی جسمانی صلاحیت کے مطابق مناسب راستے کا انتخاب کرنے، درست معلومات کی بنیاد پر اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے اور رہنما اصولوں پر عمل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: