Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی الیکشن: اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا حق دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے نادرا حکام کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق دیا جارہا ہے اور 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہوچکا ہے جو 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نائیکوپ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہولڈر ہی اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں جس کے بعد دیئے گئے ای میل پر پاس کوڈ 14 اکتوبر سے پہلے دیا جائے گا اور پاس کوڈ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 سے شام 6 بجے تک جاری ہوگا۔ یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے اس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ ڈی جی پی آر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے رہنمائی کے لیے آگاہی پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ وڈیو پیغام سرکاری ٹی وی اور اخباروں میں اشتہار بھی دیا جائے گا۔ اس حوالے سے اب تک 10 لاکھ افراد نے ویب سائٹ دیکھی ہے۔ 7 لاکھ وہ افراد ہیں جن کے پاس نائیکوپ یا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہیں۔ امید ہے کہ آخری دنوں میں زیادہ سے زیادہ ووٹ رجسٹرڈ ہوں گے ۔
 

شیئر: