Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوول ٹیسٹ ایلسٹر کک کے نام رہے گا،ہندکویقینی شکست کا سامنا

 
لندن:اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اوپنر ایلسٹر کک کی خوبصورت سنچری 147رنزکی بدولت ہند کو جیت کیلئے 464 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 332 رنز بنائے تھے جس میں ایلسٹر کک کے 71، معین علی کے 50، بٹلر کے 89 اور براڈ کے 38 رنز شامل تھے،دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 423 رنز 8 وکٹوں پر ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا جس میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ایلسٹر کک کی بہترین سنچری اننگز کے ساتھ کپتان جوئے روٹ کی سنچری 125رنز بھی شامل تھے۔ہند کی ٹیم پہلی اننگز میں 292 رنز بنا سکی تھی۔آخری میچ بچانے کیلئے ہندکو ایک بڑے ہدف کا سامنا ہے جس کے حصول کیلئے ٹیم ہر ممکن کوشش کرے گی۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق دوسری اننگز میں ہند کے اوپنر شیکھر دھون ایک رنز اور کپتان ویرات کوہلی ،پجارا اور ہنوماویہاڑی تینوں کھلاڑیوں کے صفر پر آوٹ ہوجانے کے بعد مزید مشکلات کا سامنا ہے اور شکست یقینی نظر آرہی ہے۔نوجوان اوپنر لوکیش راہول سنچری بنانے کے بعد وکٹ پر موجود ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریشاب پنت نصف سنچری بنا کر ان کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ یہ جوڑی چھٹی وکٹ کی شراکت میں ڈیڑھ سو سے زیادہ رنز بنا چکی ہے اور ٹیسٹ پر گرفت مضبوط کرنے اور یقینی شکست سے بچنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ 

شیئر: