Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اولاد سے متعلق عدالتوں کا انتباہ

ریاض ...ایگزیکٹیو کورٹس نے 1439ھ کے دوران 7ہزار سے زیادہ افراد کو اولاد کے اخراجات ادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ 180ملین ریال ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ایگزیکٹیو کورٹس نے انتباہ دیا ہے کہ جو باپ اپنے بچوں کے حقوق ادا کرنے کے سلسلے میں ٹال مٹول سے کام لے گا ،اس کے خلاف عبرتناک کارروائی ہوگی۔ اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے باپ جو اپنی اولاد کی ماﺅں کو طلاق دے چکے ہوتے ہیں او راولاد کی تربیت اور نشوونما کی ذمہ داری مطلقہ کے حوالے کردی جاتی ہے، وہ اپنی ایسی اولاد کے اخراجات ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں۔ سعودی عرب میں رائج قوانین کے مطابق ہر باپ اپنی مطلقہ کے زیر کفالت رہنے والی اولاد کے جملہ اخراجات برداشت کرنے کا پابند ہے۔
 

شیئر: