Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بزنس لیڈ فورم کے زیر اہتمام انڈین قونصلیٹ دبئی میں پریس بریفنگ

عارف شاہد۔ دبئی
 
 بزنس لیڈ فورم کے زیر اہتمام انڈین قونصلیٹ دبئی میں پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔دبئی کے مقامی ہوٹل میں 30اور 31اکتوبر کو انڈیا، یواے ای پارٹنر شپ کے حوالے سے سمنٹ2018کے عنوان سے ایک نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں خاص طور پر ایجوکیشن اور ایس ایم ای کے سیکٹرز کو مد نظر رکھا گیا ہے۔گلف میں رہنے والے سرمایہ کاروں نے بزنس لیڈ ر فورم کے تعاون سے ایک سال مےں یو ایس 52.14بلین ڈالرز کی انویسٹمنٹ کے علاوہ 1.41یو ایس بلین ڈالرز آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کی ہے۔اسی طرح آرامکوسعودیہ اور ایڈنوک نے آئل ریفائنری کے منصوبوں میں 44 یو ایس بلین ڈالرزکا ادارہ کیا ہے۔ایمرٹیس گروپ 3سوبلین روپے ائیر کرافٹ ریپرنگ اور اوور ہالنگ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔وزارت اقتصادیات متحدہ عرب امارات کے اسٹنٹ انڈر سیکرٹیری فارن افیئر ٹریڈزجمعہ محمد الکیت،سفیر انڈیا نودیپ سوری،قونصلر جنرل ویپل قوس موس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر رام بوکسانی ،چیئرمین انڈیا،یو اے ای پارٹنر شپ سدھیش اگروال اور ڈاکٹر جنرل آئی ٹی سے ،ایم ای اور سیکرٹری جنرل بی ایل ایف،سری پریا کماری نے پریس بریفنگ دی۔
 
 

شیئر: