Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوسنیا کے نو عمر ڈرائیور کی حیران کن تیز رفتاری، پولیس سے بچ گیا

بنجالوکا ، بوسنیا.... یہاں ایک نوعمر ڈرائیور نے  جو غالباً ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرچکا تھا پولیس سے بچنے کیلئے  انتہائی برق رفتاری سے سیڑھیوں  سے اترا ، اسکی رفتار اتنی زیادہ  تیز تھی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے کیونکہ اس لڑکے کا انداز 1960کے عشرے میں ریلیز ہونے والی ان فلموں کی یاد دلا رہی تھی جن میں ڈاکو واردات کرنے کے بعد بھاگتے ہیں اور پولیس ان کاتعاقب کرتی ہے۔ اب بوسنیا کے جس لڑکے کی وڈیو جاری ہوئی ہے وہ اس اعتبار سے بھی حیران کن ہے کہ وہ اپنی پیجو کار سمیت عمارت کی سیڑھیوں سے نیچے اترا جن لوگو ں نے 1960کے عشرے کی فلم دیکھی ہے انہیں ہالی وڈ کی ایکشن فلم’’دی اٹالین جاب‘‘  کی یاد آنے لگی ہے۔ واضح ہو کہ ایسے مناظر بالعموم ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں میں دکھائے جاتے ہیں مگر جس جگری اور برق رفتاری او رحاضر دماغی سے یہ لڑکا پولیس کی گرفت سے بچنے کی کوشش کررہا تھا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ وڈیو  جاری کرنے والوں نے اس میں یہ اعلان بھی شامل کردیا ہے کہ کوئی اس منظر کو اٹالین جاب نامی فلم کا  حصہ نہ سمجھ  لے۔ یہ خالص اور حقیقی چیز ہے۔ جو مقامی نوجوان لڑکے نے جس کا جرم معلوم نہیں ہوسکا ہے پولیس سے بھاگنے کیلئے کچھ بھی کر گزرنے کیلئے تیارنظر آتا تھا۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ وہ سیڑھیوں سے کار کے اترتے دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔  اخبار مرر کے مطابق  یہ نوجوان 19سالہ تھا اور اطلاعات کے مطابق اس کے پاس کوئی ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔ جاری وڈیو کے ایک منظر میں نوجوان کی پیجو کار پولیس کی گاڑی سے بالکل لگ کر سیڑھیوں سے اترتی نظر آرہی ہے۔ ایک مرحلہ ایسا بھی آتا ہے جب پولیس اہلکاروں کو یہ لگتا ہے کہ یہ نوجوان انکی گرفت میں نہیں آئیگا تو انہوںنے کار سے اتر کر نوجوان کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا مگر نوجوان شاید ان سے زیادہ تیز رفتار تھا۔ پولیس اب تک اس نوجوان کو تلاش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -جنونی موٹر سائیکل سوار نے آگے بڑھنے کیلئے حریف کی بائیک کو بریک لگادیا

شیئر: