ایران کے وزیرِ انٹیلیجنس اسماعیل خطیب حملے میں مارے گئے: اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
ایران نے اسرائیلی وزیر دفاع کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے: فائل فوٹو اے ایف پی
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے وزیرِ انٹیلیجنس اسماعیل خطیب حملے میں مارے گئے ہیں۔
بدھ کو اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے انٹیلیجنس کے وزیر اسماعیل خطیب کو گذشتہ رات حملے میں ہلاک کرنے کے دعوے پر ابھی تک ایران کی جانب سے کوئی بیان یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور انھوں نے فوج کی اجازت دے ہے کہ بغیر کسی اضافی منظوری کے دیگر ایران کے سیننئرعہدیداروں کو نشانہ بنایا جائے۔
ایک دن پہلے منگل کو ایران کی بااثر سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کو حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔ ان کے علاوہ ایران کی بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سیلمانی بھی حملے میں مارے گئے تھے۔
اس کے بعد ایران نے بدھ کو اسرائیل کی جانب میزائلوں کی ایک بڑی تعداد داغی جس کے بعد ملک کے وسطی علاقوں میں سائرن بجنے لگے اور تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سُنی گئیں۔
اسرائیل کی طبی امدادی سروس نے بتایا کہ رامات گان میں دو افراد ہلاک ہو گئے، جو تل ابیب کے مشرق میں واقع ایک علاقہ ہے۔
سعودی عرب، کویت اور دیگر عرب ممالک پر بھی ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے جنہیں فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔