Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش جائیگی

 
  لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر تک 4 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش جائے گی۔ میچز کھلنا میں کھیلے جائیں گے، اس کے بعد ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کیلئے کوالالمپور روانہ ہو جائیگی جہاں 11 سے 14 اکتوبر تک کیمپ لگایا جائےگا جس کے بعد 18 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ یہاں کھیلے جانے والے 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں اور آئندہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ مرحلے کا درجہ رکھتے ہیں ۔ اس سیریز کے بعد ٹیم ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے ملائیشیا سے ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائےگی۔ میگا ایونٹ سے قبل قومی ٹیم جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیشی ٹیموں کے ساتھ 4 اور 6 نومبر کو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی ۔ پاکستان کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہند اور آئرلینڈ کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ۔گروپ میچز 9 نومبر سے گیانا میں شیڈول ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز  " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: