Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک قید کی صعوبتیں کاٹنے والے 11 ہزار سے زائد پاکستانی

اسلام آباد:  وزارت داخلہ نے اپنی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غیر ملکی جیلوں میں بند پاکستانیوں کی تعداد 11803 ہے جو قید کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 88 لاکھ پاکستانی بیرونی ممالک میں رہتے ہیں جن میں سے مجموعی طور پر 11803 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب میں 2937 پاکستانیوں کی ہے۔
بھارت میں 10 ہزار پاکستانی رہائش پذیر ہیں جن میں سے 582 قید ہیں جبکہ افغانستان میں 177 اور ایران میں 186 پاکستانی جیلوں میں بند ہیں۔ چین میں قید پاکستانیوں کی تعداد 242 اور امریکا میں 2 ہے۔
وزارت داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے وزارت خزانہ سے 35000 ڈالر کا فنڈ مانگا گیا ہے۔ پاکستانیوں کی رہائی میں مختلف محکمے اور ممالک شامل ہیں، جس کے باعث مزید وقت درکار ہے ۔
واضح رہے رواں سال فروری میں سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بیرون ملک نظر بند پاکستانیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی جس کے مطابق10 ہزار715 پاکستانی باہر ممالک کی جیلوں میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -فرانسیسی صدر کا عمران خان کو فون‘ دورے کی دعوت قبول

شیئر: