Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندروں سے پھیلنے والی نئی خطرناک بیماری ”منکی پوکس“

لندن.... خسرے کی بیماری جسے چکن پوکس بھی کہا جاتا ہے تقریباً دنیا بھر میں پھیلی او راسی لئے دنیا کے بیشتر افراد اس بیماری کو جانتے ہیں اسکے آثار اور نتائج سے واقف ہیں مگر اب اسی قسم کی ایک نئی لیکن خطرناک بیماری کا انکشاف ہوا ہے جسے چکن پوکس کی طرح منکی پوکس کا نام دیا گیا ہے اور ماہرین طب کا کہناہے کہ دنیا میں سب سے پہلے نائجیریا میں دریافت ہونے والا یہ مرض برطانیہ تک پہنچ چکا ہے۔ اسکی اثر آفرینی اتنی زیادہ ہے کہ کوئی اسکے قریب سے بھی گزرے تووہ اس وائرس میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ اسلئے ڈاکٹروں اور ماہرین کا مشورہ ہے کہ اسپتال کا عملہ بھی ان سے دور ہی رہے یعنی اگراس مرض میں مبتلا افراد کا علاج کرنا ہوتوبھی فاصلہ رکھا جائے۔ تازہ ترین تحقیقی رپورٹ براﺅن یونیورسٹی کے میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر البراﺅن کی نگرانی میں مرتب ہوئی ہے۔منکی پوکس بھی چکن پوکس کی طرح سیلیوا ، پیشاب اور فضلے سے پھیلتا ہے۔

شیئر: