لوگوں کی طویل العمری ، ہند 130ویں نمبر پر
نئی دہلی ... اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس جاری کیا ہے جس کے مطابق 189ممالک میں لوگوں کی طویل العمری کا جائزہ لیا گیا۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق اس میں ہند کا نمبر اب بڑھ کر 130ہوچکا ہے۔ جہاں پچھلی چند دہائیوں کے دوران لوگوں کی عمریں بڑھی ہیں۔ رپورٹ میں صحت، تعلیم اور آمدنی کے حساب سے مد نظر رکھ کربتایا گیا کہ اس سے خوشحالی آئی اور لاکھوں لوگ سطح غربت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔1990ءاور 2017ءکے درمیان نومولود کے زندہ رہنے کے امکانات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسکول جانے والے بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا۔ ملک کی فی کس مجموعی قومی آمدنی بھی 266.6 فیصد بڑھی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس کی شرح 0.638کی اوسط سے بڑھی ہے۔ عالمی طور پر اس فہرست میں ناروے کا نمبر پہلا ہے جبکہ سوئٹزر لینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔نائیجر کا نمبر آخری یعنی 189ہے۔