Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا کے حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، یورپی یونین

برسلز ۔۔۔یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے میانمار میں قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیاہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی میانمار میں راکھین کے علاقے میں روہنگیا مسلمانوں کی غیر انسانی صورتحال کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے۔موگرینی نے میانمار میں 2 نامہ نگاروں کے خلاف عدالتی کارروائی اور ان کی7 برس کی قید کی سزا کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا۔یہ نامہ نگار دسمبر2017 میں اس وقت گرفتار کر لئے گئے تھے جب وہ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کی جارحیت و تشدد کی تصاویر بنا رہے تھے۔

شیئر: