Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام : سبزی منڈی سے 21 تارکین گرفتار

دمام ..... ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم کے دوران سبزی منڈی سے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 21 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کے ہمراہ اسپیشل ٹاسک فورس کے دستے بھی موجود تھے ۔ تفتیشی ٹیموں نے 1350 کلو گرام غیر معیاری سبزیاں اور فروٹ بھی ضبط کر کے تلف کر دیئے۔ مشرقی ریجن میں بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالعزیز الصفیان نے کہا کہ سبزی منڈی سمیت دیگر مارکیٹوں میں بھی تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم کو کامیاب بنایا جاسکے ۔ 

شیئر: