Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناگ اور نیولا ایک ساتھ سڑک عبور کرتے رہے، دیکھنے والے حیران

لکھنو.... سانپ او رنیولے کا ساتھ سکے کے دو رخ کی طرح ہمیشہ سے مشہور رہا ہے۔ مگر یہ الگ بات ہے کہ دونوں ہی ایک دوسرے کے جانی دشمن ہیں اور انسانی تجربات یہ بتاتے ہیں کہ نیولے کو سانپوں پر نمایاں برتری حاصل رہتی ہے۔ وہ اتنے تیز رفتار ہوتے ہیں کہ برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو دبوچ لیتے ہیں اور بے بس کرکے آخر کار اس کی جان لے لیتے ہیں۔اب تک علم حیوانات میں یہ بات واضح طور پر سامنے نہیں آسکی کہ آخر ان دونوں جانوروں میں دشمنی کیوں ہے اور کب سے ہے۔ بہرحال آج بھی دنیا بھر میں نیولے اور سانپ کا ذکر ایک ساتھ آتا ہے۔ لکھنو کے نواحی قصبے میں ان حقائق کی نفی کرنے والا کچھ ایسا منظر دیکھا گیا کہ جس کو سمجھنے کیلئے زبردست جان جوکھم کی ضرورت پڑتی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق سڑک سے گزرتے ہوئے لوگوں نے اچانک کچھ فاصلے پر سانپ او رنیولے کو تقریباً بالکل ساتھ ساتھ سڑک عبور کرتے ہوئے دیکھا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ دونوں ہی سڑک پار کرنے کے دوران ایک دوسرے پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے تاہم یہ منظرموقع پر موجود افراد کیلئے حیران کن ضرور تھا کیونکہ اب تک ان لوگوں نے نیولے اور سانپ کے درمیان بقائے باہمی کا یہ وقتی انداز پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ سب کچھ انکے اندازے کے مطابق ہوا۔ آخر کار نیولا غالب آیا اور اس نے زہریلے سانپ کو دبوچ کر بے بس کردیا اور گھسیٹتا ہوا جھاڑیوں میں جاچھپا۔ صورتحال کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کی آمد ورفت رک گئی بلکہ لوگ بھی خوف اور دلچسپی دونوں کے زیر اثر بت بنے انہیں دیکھتے رہے او راس وقت تک وہاں سے نہیں ہٹے جب تک نیولا سانپ کو جھاڑیوں میں نہیں لے گیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ نیولے نے اس تیزی سے سانپ کا سر دبوچا تھا کہ سڑک پر کھڑے افراد بھی نہیں سمجھ سکے کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا؟ پورے مقابلے کے دوران نیولے کا پلڑا بھاری نظر آیا اور ایک لمحہ بھی ایسا نہیں دیکھا گیا جب سانپ کو نیولے پر کچھ سبقت حاصل رہی ہو۔ ماہرین کا کہناہے کہ بیشتر ہندوستانی نیولے زہریلے سانپ کو ہی اپنا نشانہ بناتے ہیں۔

شیئر: