Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ملک کا معاشی حب ہے،عارف علوی

کراچی...صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب اور دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔اس کا انفرا اسٹرکچر بڑے شہروں جیسا ہونا چاہیے۔ہفتہ کواسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں صوبہ سندھ میں وفاق کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ صدر مملکت نے کہاکہ گورنر سندھ وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے تاکہ انہیں جلد مکمل کیا جا سکے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کی آرا کو مد نظر رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کا موثر استعمال یقینی بنایا جاسکے۔اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر نے کہاکہ سندھ کے لئے وفاقی منصوبوں کے فنڈز کے جلد اجرا کو یقینی بنائیں گے۔

شیئر: