Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابقہ پنشن اسکیم بحال کرنے کیلئے کینڈل مارچ

پوڑی۔۔۔۔اتر ا کھنڈ کے صدر مقام پوڑی میں سابقہ پنشن اسکیم بحالی پر ضلع کے ملازمین کی جانب سے کینڈل مارچ نکالاگیا۔ ملازمین ڈی ایم کے دفتر سے دھارا روڈ تک مارچ کرتے ہوئے بس اسٹیشن تک پہنچے جہاں ملازمین نے ریاستی حکومت کیخلاف جم کر نعرے بازی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔واضح ہو کہ  2005ء کے بعد پنشن بند کئے جانے سے ریاست کے ملازمین میں غم و غصہ پیدا ہوگیا۔مظاہرین کے رہنما نے سوال کیا کہ اگر ارکان اسمبلی ورکن پارلیمنٹ کو پنشن مل سکتی ہے تو ملازمین کو کیوں نہیں۔پنشن بحالی کمیٹی کے منتظم جے دیپ راوت نے کہا کہ حکومت سے صرف یہی مطالبہ ہے کہ ملازمین کی سابقہ پنشن بحال کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ ریاست کے تمام ٹیچرز کا مطالبہ ہے کہ 2005سے نافذ کی گئی نئی پنشن اسکیم کا نہ تو کوئی انتظام ہے اور نہ مستقبل  لہذا حکومت سابقہ پنشن اسکیم بحال کرے ۔مارچ میں شریک ملازم سیتا رام پوکھریال نے کہا کہ کینڈل مارچ ریاست بھر میں جاری ہے۔انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 2005کے بعد سے نافذ کی گئی نئی اسکیم کے تحت پرانی پنشن اسکیم کے فوائدبحال کئے جائیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہاسٹل کا کھانا کھانے سے 70بچے بیمار

شیئر: