Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باربی کیو چانپ کے مزے لیں‎

اجزاء
بکرے کی چانپیں آدھا کلو
باریک کٹا ہرادھنیا آدھی گٹھی
 ہلدی ایک چائے کا چمچ
 پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ 
ادرک لہسن پسا ہوا دوکھانے کے چمچے 
پپیتا پسا ہواکھانے کے تین چمچے
 تیل تین کھانے کے چمچے
 نمک حسب ذائقہ
المونیم فوئل حسبِ ضرورت
ترکیب: پہلے ایک پیالے میں بکرے کی چانپوں پر پپیتا اور حسب ذائقہ نمک لگا کرپندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں، پھر اس میں پسی لال مرچ ، ہلدی ، باریک کٹا ہرا دھنیا ،ادرک لہسن اور تیل شامل کردیں ۔ اب حسب ضرورت المونیم کے ٹکڑوں پر ایک ایک چانپ لپیٹ کررکھ دیں ۔انگیٹھی میں اچھی طرح سے کوئلے دہکا کر جالی رکھیں اور چانپوں کو اس پر پھیلا دیں ۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد سائیڈ تبدیل کرتےر ہیں پندرہ منٹ بعد ایک چانپ کو کھول کر چیک کریں ۔ گل جانے کی صورت میں تمام چانپیں اُتارلیں ۔ اگر کسرلگے تو پانچ منٹ تک مزید سینک لیں ۔ مزے دار باربی کیو چانپ تیار ہے۔
 
 

شیئر: