Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معن الصانع کی جائدادوں کی نیلامی آئندہ ماہ ہوگی

ریاض..... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب معروف سرمایہ کار معن الصانع اور انکی کمپنی کی غیر منقولہ جائدادیں نیلام کریگا۔ آئندہ 5ماہ کے دوران مشرقی ریجن، ریاض اور جدہ میں جائداد کی نیلامی ہوگی۔ آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔ رقم قرض خواہوں کو ادا کردی جائیگی۔ دسیوں ارب ریال کے مطالبات معن الصانع کے خلاف عدالت میں ثابت ہوگئے ہیں۔ فوربس نے 2007ءکے دوران الصانع کو دنیا کے 100بڑے مالداروں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ایک اطلاع کے مطابق پہلی نیلامی اکتوبر کے اواخر میں ہوگی۔ ایک ارب سے 2ارب ریال کے درمیان نیلامی سے آمدنی متوقع ہے۔ اس سے قبل 2نیلامیاں ہوچکی ہیں۔

شیئر: