Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساف فٹبال کپ: مالدیپ نے ہند کو فائنل میں ہرا دیا

 
ڈھاکا:مالدیپ نے 12ویں ساف کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے ہند کو فیصلہ کن معرکے میں 1-2سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ مالدیپ نے اس سے قبل 2008ءمیں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ بنگلہ دیش میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے فائنل میں مالدیپ نے ہند کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کے 19ویں منٹ میں مالدیپ کے ابراہیم حسین نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے 66ویں منٹ میں مالدیپ کے علی فصیر نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔ مقررہ وقت تک گول مالدیپ کے حق میں رہا لیکن ہند کی جانب سے سومیت پاسی نے انجری ٹائم میں ٹیم کا واحد گول کرتے ہوئے 1-2کر دیا لیکن ہندوستانی ٹیم سرتوڑ کوشش کے باوجود مالدیپ کی برتری ختم نہ کر سکی۔ اختتامی لمحات میں مالدیپ نے شاندار دفاعی کھیل پیش کرتے ہوئے ہند کی میچ برابر کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: