Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی اسلام آبادمیں پیٹرول کی قلت کا خدشہ

اسلام آباد: آئل کنٹریکٹرز کی جانب سے جڑواں شہروں راول پنڈی اسلام آباد میں پٹرول کی سپلائی معطل کرنے کے اعلان کے بعد پٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آئل کنٹریکٹرز کی جانب سے پی ایس او سہالہ آئل ڈپو کے لاجسٹک منیجر کے نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کے طور پر آج سے سپلائی معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ نے بتایا تھا کہ سپلائی معطل ہونے کے بعد ایندھن کی قلت کی ذمے داری لاجسٹک منیجر پر عائد ہوگی۔ آئل کنٹریکٹرز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان معاملے کا نوٹس لے کر لاجسٹک منیجر کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیں، ورنہ پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔ اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہڑتال کا دائرہ کشمیر، گلگت اور شمالی علاقہ جات تک وسیع کردیا جائے گا۔

شیئر: