Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیدات الریاض کی جانب سے خواتین کی عید ملن تقریب

خواتین کے مابین میک اپ اور دلہن کی تیاری کے مقابلے ہوئے
ثناء  بشیر۔۔الاحساء 
 سیدات الریاض کی جانب سے’’ عید گالا‘‘ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیدات الریاض کی چیئرپرسن فاطمہ نیر کا کہنا تھا کہ عید پر زیادہ تر فیملیز پاکستان چلی جاتی ہیں یا ان کی عید مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں گزرتی ہے اس لئے عید کے بعد ریاض میں مقیم خواتین کو اکٹھا کرنے کا مقصد ملکر عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے ۔عیدالاضحی چونکہ اللہ کی عظیم نعمت ہے اور یہ عید ہمارے اندر قربانی اور ایثار کا جذبہ بیدار کرتی ہے، اس کے علاوہ حج بیت اللہ کا عظیم فریضہ بھی ادا ہوتا ہے اس لئے سعودی عرب میں رہ کر ہمیں دونوں مذہبی عبادات کو سرانجام دینے میں زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔ سیدات الریاض ایک ایسی درد دل رکھنے والی خواتین کی تنظیم ہے جو کہ خواتین کو درپیش مالی،معاشرتی اور سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کرتی ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ اس کے علاوہ سیدات الریاض کے پلیٹ فارم سے متعدد لڑکیوں کی شادیاں بھی کروائی جا چکی ہے۔
     تقریب میں بچوں کی تفریح کا بھی خیال رکھا گیا تھا ۔دیگر مقابلوں کے ساتھ رسہ کشی کے مقابلے میں بھی حصہ لیا اور تحائف جیتے۔ اس کے علاوہ خواتین میں بھی مختلف مقابلے کروائے گئے جن میں خواتین نے اپنے جوہر دکھائے۔ برائیڈل میک اپ کے ساتھ دلہن کی تیاری کے مقابلے بھی ہوئے جن میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ برائیڈل کے مقابلوں کے علاوہ خواتین نے ہیئرا سٹائل ڈریسنگ اور میک اپ میں بھی حصہ لیا جبکہ مقابلوں کی جج لاہور سے خصوصی طور پر تشریف لانے والی ماہر میک اپ آرٹسٹ عائشہ ساہیں تھیں،جنہوں نے فسرٹ، سکینڈ اور تھرڈ پوزیشن کے لئے خواتین کو منتخب کیا۔ سیدات الریاض کی ٹیم میں منزہ اختر،فضا فاطمہ،حناعارف،نصرت خان،صائمہ عبید،امبرین صفدر،عفیفہ وجاہت،شازیہ وحید،ام ریان،مسرت قریشی اور عائشہ حراء نے بھی خواتین کے ساتھ ملکر ’’عید گالا‘‘ کی خوشیوں کو دوبالا کیا اور خواتین میں تحائف تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں:- - - -طائف میں آل بڈانی قبیلہ کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس

شیئر: