Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد

کراچی:  پیپلز پارٹی کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف سندھ اسمبل میں قرار داد جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی سندھ اسمبلی میں 3 مرتبہ کالا باغ ڈیم کے خلاف متفقہ طور پر قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں۔ سندھ کے عوام کالا باغ ڈیم کے خلاف ہیں وہ اس منصوبے کی تعمیر ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم ملکی معیشت اور زراعت کو نقصان پہنچائے گا۔ کالا باغ ڈیم کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہیں گے لہٰذا قومی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی ڈیم تعمیر نہ کیا جائے ۔ قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر اگر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے تو سب سے پہلے وہ گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزینوں کو شہریت کا حق ہے‘ وزیر اعظم

شیئر: