Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ: مرغیوں کی دکان کے باہربدمعاشوں کی مارپیٹ،7افراد زخمی

لندن .... مقامی پولیس کو ملنے والی اطلاع پر جب اہلکار موقع پر پہنچے تو انہیں یہ دیکھ کر سخت حیرت ہوئی کہ مرغیاں فروخت کرنے والی ایک دکان کے باہر متعدد بدمعاشوں کے درمیان زبردست مارپیٹ ہورہی ہے اور وہ بیس بال کے بیٹس لئے ایک دوسرے پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے  جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لڑائی شام کے تقریباً5بجے ہوئی اور لڑنے والے کسی کی پروا کئے بغیر اپنے بیس بال بلے گھماتے رہے جس سے کئی لوگ زخمی ہوئے۔ 7کو اسپتال جانا پڑا جبکہ ایک  شخص زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اسپتال ذرائع کاکہناہے کہ اس لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں زخمی ہوکر اسپتال  پہنچنے والے بعض افراد کے جسم پر چاقو اور خنجر کے زخم بھی لگے ہیں۔یہاں مرغی کی دکان لیوٹن کے علاقے میں تھی۔ بلوے میں ملوث اور زخمی ہونے والے افراد میں اکثریت کی عمریں 18تا 20سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کاکہناہے   کہ لڑائی جھگڑے کے بعد مرغی کی دکان کے سامنے والی سڑک لہولہان ہوگئی۔ جائے  وقوعہ کے سامنے والی سڑک پر ایک دکان میں کام کرنے والے کارکن نجم الاسلام نے اخبار مرر آن لائن کو بتایا کہ اس نے کئی زخمیوں کو دیکھا ہے جو چیخ و پکار تو کررہے تھے مگر لڑنے سے باز نہیں آرہے تھے۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کو اس پورے واقعہ کا علم ہو وہ پولیس سے رابطہ کریں اور تفصیلات سے آگاہ کریں تاکہ بلوے میں  ملوث افراد کی تشخیص بھی ہوسکے  اور معلوم ہوسکے کہ جھگڑا کس نے کیا تھا اور اسکے وجہ کیا تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -آسٹریلیا : اسٹرابیریز سے پراسرار آدھی سوئیاں

شیئر: