Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

28وارداتیں کرنے والے 7مجرم گرفتار

جدہ ... مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جدہ پولیس نے موٹر سائیکلوں سے ٹکر مار کر28وارداتیں کرنے والے 7جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک 40سالہ ایشیائی شہری جدہ کے القریات محلے سے گزر رہا تھا۔ اچانک 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4افراد نے جان بوجھ کر اسے ٹکر ماری اور اس سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے سراغرسانوں نے حلیے کی بنیاد پر تعاقب کرکے 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے ایک افریقی تھا۔ وہ واردات کرنے والوں کا سرغنہ تھا۔ پوچھ گچھ پر انہوں نے جدہ کے مختلف محلوں میں اس قسم کی 28وارداتوں کا اعترا ف کرلیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ الجامعہ محلے کی دکانوں پر مسروقہ اشیاءفروخت کرتے رہے ہیں۔ ان کے شریک کار 22ملزمان کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ گرفتار شدگان سے مزید حقائق دریافت کرنے کیلئے پوچھ گچھ جاری ہے۔ 
 

شیئر: